نیویارک میں ترک کھانوں کا میلہ

دنیا بھر میں برانڈنگ کے مقصد کے ساتھ شروع ہونے والے گیسٹرو شو کے امریکی سفر کا پہلا مرحلہ نیویارک کے ٹرکش ہاؤس میں منعقد ہوا

1763110
نیویارک میں ترک کھانوں کا میلہ

امریکی شہر نیویارک میں منعقدہ گیسٹرو شو میں ترکی کے کھانے متعارف کروائے گئے جس میں اناطولیہ کے کونے کونے سے مصنوعات موجود تھیں۔

دنیا بھر میں برانڈنگ کے مقصد کے ساتھ شروع ہونے والے گیسٹرو شو کے امریکی سفر کا پہلا مرحلہ نیویارک کے ٹرکش ہاؤس میں منعقد ہوا۔

ترکی سے لائے گئے 300 کلو گرام کھانے پینے کی اشیاء کو ڈاکٹر اینڈر سارا کی ایک پریزنٹیشن کہ جس میں انہوں نے انسانی  غذائیت کی قدر و قیمت  اور فوائد پر روشنی ڈالی  کے بعد مہمانوں کے سامنے پیش کیا گیا۔

ترکی بالخصوص غازی این تپ سے  لائی گئی مصنوعات سے تیار کردہ پانچ مختلف ڈشز شرکاء کو پیش کی گئیں۔

استنبول اور دبئی کے بعد تیسری بار نیو یارک میں منعقد ہونے والے گیسٹرو شو کی سپانسر شپ  ترک وزارت تجارت اور ٹرکش ایئر لائنز نے کی۔

 



متعللقہ خبریں