شانلی عرفہ کے علاقے  گیوک تپے کی 2021 کے پہلے سات ماہ میں5 لاکھ سے زاہد سیاحوں کی آمد

گیوک تپے جسے جب سے سیاحوں کے لیے کھولا گیا ہے کی  2018 سے لے کر اب تک ہزاروں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی  کی ہے

1762742
شانلی عرفہ کے علاقے  گیوک تپے کی 2021 کے پہلے سات ماہ  میں5 لاکھ سے زاہد سیاحوں کی آمد

شانلی عرفہ کے علاقے  گیوک تپے  جسے 12 ہزار سالہ تاریخ کے ساتھ "تاریخ کا صفر نقطہ" قرار دیا جا رہا ہے  اور جسے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا جاچکا ہے کی  سن  2021 میں 5 لاکھ  67 ہزار 453 زائرین کی میزبانی کی ہے۔

گیوک تپے جسے جب سے سیاحوں کے لیے کھولا گیا ہے کی  2018 سے لے کر اب تک ہزاروں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی  کی ہے۔

اوپری حفاظتی چھت کی تعمیر کی وجہ سے 2018  میں  اس کا کچھ حصہ سیاحوں کے لیے بند رہا  لیکن اس کے باوجود  تقریباً 70 ہزار سیاحوں  نے کھنڈرات کا دورہ کیا۔

کاموں کی تکمیل کے بعد، صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے 2019 کو "گیوک تپے سال " کے طور پر منانے کے اعلان کے ساتھہی سیاحوں نے اس علاقے کا رخ اختیار کرنا شروع کردیا۔

سن 2019 میں 4 لاکھ  12 ہزار 378 سیاحوں نے اس علاقے کا رخ اختیار کیا۔

گیوک تپے  جس کے بارے میں  سن  2020 میں مزید سیاحوں کی آمد کی توقع کی جا رہی تھی کورنا وائرس کی وجہپ سے  3 ماہ تک بند رہا۔

اس وبا  کی وجہ سے  2020 میں کھنڈرات کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ  97 ہزار 912 ریکارڈ کی گئی۔

گیوک تپے  کو 2021 کے پہلے 5 مہینوں میں Covid-19 اقدامات کے ایک حصے کے طور پر زائرین کے لیے بند کر دیا گیا تھا لیکن  اس کے باوجود 7 ماہ میں 5 لاکھ   67 ہزار 453 افراد کی میزبانی کی ہے  اور یہ تعداد اب تک سب سے زیادہ ہے۔



متعللقہ خبریں