اومی کرون واقعات میں اضافہ،گریمی ایوارڈز کی تقریب ملتوی

دنیا بھر میں اومی کورون بڑھتے واقعات کے پیش نظر امریکہ میں میوزیکل ایوادڑ شو کی تقریب دوسرے سال بھی ملتوی کر دی گئی

1758009
اومی کرون واقعات میں اضافہ،گریمی ایوارڈز کی تقریب ملتوی

دنیا بھر میں اومی کورون بڑھتے واقعات کے پیش نظر امریکہ میں میوزیکل ایوادڑ شو کی تقریب دوسرے سال بھی ملتوی کر دی گئی۔

’گریمی ایوارڈز‘ کی انتظامیہ کی جانب سے شو ملتوی کرنے کی تصدیق کی گئی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکام، صحت اور حفاظت کے ماہرین، فنکار برادری اور ہمارے  شراکت داروں کے ساتھ بات کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم شو کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

انتطامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ موسیقی کمیونٹی، لائیو سامعین، اور سینکڑوں لوگوں کی صحت اور حفاظت جو ہمارے شو کو تیار کرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں، ہماری اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے 64ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب 31 جنوری کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونی تھی۔

گزشتہ سال بھی گریمی ایوارڈز کی تقریب کورونا وائرس کی وجہ سے ہی جنوری سے مارچ تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

خیال رہے اس سال ’گریمی ایوارڈز‘ کے لیے مجموعی طور پر 86 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ جن میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کا نام بھی شامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں