انطالیہ میں رواں سال کے دوران 90 لاکھ سیاح آئے

دنیا کے چاروں گوشوں سے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے والا انطالیہ   کورونا وبا کے دوران  ’با حفاظت و صحت افروز‘ سیاحتی مقام    بنا رہا

1752495
انطالیہ میں رواں سال کے دوران 90 لاکھ سیاح آئے

انطالیہ 2021 کے  لیے وضع کردہ  90 لاکھ سیاحوں کے ہدف سے  سال کے اختتام سے قبل ہی   ہمکنار ہو گیا ہے۔

دنیا کے چاروں گوشوں سے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے والا انطالیہ   کورونا وبا کے دوران  ’با حفاظت و صحت افروز‘ سیاحتی مقام    بنا رہا ۔

وزارت ِ سیاحت و ثقافت کی قیادت میں  شعبہ سیاحت سے تعلق رکھنے والے حلقوں کی  مشترکہ کاوشوں سے   عملی جامہ پہنائے جانے والے  با حفاظت ٹورزم پروگرام کی بدولت ٹورزم انڈسٹری   کو  حرکت دلائی گئی ، گزشتہ برس اس شہر کی سیر کو 35 لاکھ کے لگ بھگ  سیاح آئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں