زوم ایوارڈ کی اکثریت کو ٹی آر ٹی نے جیت لیا

زوم بین الاقوامی خبر ویڈیو مقابلے میں ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کو متعدد ایوارڈوں کا حقدار قرار دیا گیا

1751683
زوم ایوارڈ کی اکثریت کو ٹی آر ٹی نے جیت لیا
zoom yarışma2.jpg
zoom yarışma1.jpg

زوم بین الاقوامی خبر ویڈیو مقابلے میں ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کو متعدد ایوارڈوں کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

ترکی خبر کمیرہ مین سوسائٹی کی طرف سے، 25 ویں زوم بین الاقوامی خبر ویڈیو مقابلے کی، تقریبِ تقسیم ایوارڈ دارالحکومت انقرہ میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں 5 ممالک سے خبر اور دستاویزی مواد کے حامل 95 ویڈیو مناظر کا جائزہ لیا گیا اور 9 کیٹیگریوں میں ایوارڈ دئیے گئے۔

خصوصی خبر کیٹیگری میں رپورٹروں بَرّین یوجے سان، ایلف آق کُش، صباح نور سائیلگان، سلیمان یاشار، کیمرہ مین میکائیل سیونچ، اوعوز کھارا توپراک، سعید تاش دیلین اور شیمی دیمیرل نے ٹی آر ٹی کے ڈائیریکٹر جنرل زاہد سوباجی کے ہاتھ سے ایوارڈ وصول کئے۔

سیریل خبر کیٹیگری میں " نیلا وطن" دستاویزی رپورٹنگ کے ساتھ احمد گیورمیز، احسان کرک بیش اوعلو، تحسین اوعوز قان اور بیولنت اُزون کو ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

اعزازی ایوارڈوں میں سے ایک ٹی آر ٹی خبر کیمرہ سروس کو دیا گیا۔ ایوارڈ ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل حسن اوئےمیز نے وصول کیا۔

پیشے سے وفا ایوارڈ میں سے ایک ٹی آر ٹی کُردی سے گُل آئے دیمیر کو دیا گیا۔

تقریب میں شریک وزیر مواصلات فخر الدین آلتن نے خبر کیمرہ مینوں کی درست خبر تک رسائی کی اہمیت پر توجہ مرکوز کروائی اور کہا ہے کہ وزارت مواصلات ذرائع ابلاغ سے منسلک افراد کے ساتھ ہے۔



متعللقہ خبریں