امریکہ میں پہلی بار ایک مسلمان 'مذہبی آزادی کا سفیر' مقرر

حسین امریکی قومی سلامتی کونسل میں شراکت داری اور عالمی مواصلات کے ڈائریکٹر ہیں اور اس سے قبل محکمہ انصاف کے قومی سلامتی ڈویژن کے لیے کام کر چکے ہیں

1749327
امریکہ میں پہلی بار ایک مسلمان  'مذہبی آزادی کا سفیر' مقرر

امریکہ میں پہلی بار ایک مسلمان کو 'مذہبی آزادی کا سفیر' مقرر کیا گیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے 30 جولائی کو "امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی" کے طور پر تجویز کردہ رضا حسین کی امیدواری پر کل سینیٹ کی جنرل اسمبلی میں رائے دہی ہوئی۔

حسین، جن کی امیدواری کو 5 کے مقابلے 85 ووٹوں سے منظور کیا گیا، اس عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے مسلمان بن گئے۔

آپ امریکی ریاست واؤمنگ میں ہندوستانی نژاد ایک مسلم خاندان میں پیدا ہوئے، حسین نے سیاسیات، عربی اور اسلامی علوم کی تعلیم حاصل کی اور ییل یونیورسٹی سے "پروفیسر" کا خطاب حاصل کیا۔

حسین امریکی قومی سلامتی کونسل میں شراکت داری اور عالمی مواصلات کے ڈائریکٹر ہیں اور اس سے قبل محکمہ انصاف کے قومی سلامتی ڈویژن کے لیے کام کر چکے ہیں۔

حسین نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں اسلامی تعاون تنظیم میں امریکہ کے خصوصی ایلچی اور اسٹریٹجک انسداد دہشت گردی کے خصوصی نمائندے کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔



متعللقہ خبریں