ترک فلم والنٹ ٹری کو مختلف فیسٹولز میں ایوارڈز کی بارش

نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی وبا کی وجہ سے ابھی تک ریلیز نہ ہونے والی اس فلم کو دی آرٹسٹ فورم جو کہ امریکہ میں 23 سالوں سے اپنے باوقار مقابلوں کے لیے جانا جاتا ہے کے زیر اہتمام "چھٹے فیسٹیول آف موونگ امیج فیسٹیول" میں "بہترین فلم" کے طور پر منتخب

1748334
ترک فلم  والنٹ ٹری کو مختلف فیسٹولز میں ایوارڈز کی بارش

مختلف  قومی اور بین الاقوامی فیسٹیولز سے ایوارڈز حاصل کرنے والی فلم ’’والنٹ ٹری‘‘ مختلف ممالک  کے فیسٹولز  میں  بھی حصہ لے رہی ہے۔

نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی وبا کی وجہ سے ابھی تک ریلیز نہ ہونے والی اس فلم کو دی آرٹسٹ فورم جو کہ امریکہ میں 23 سالوں سے اپنے باوقار مقابلوں کے لیے جانا جاتا ہے کے زیر اہتمام "چھٹے فیسٹیول آف موونگ امیج فیسٹیول" میں "بہترین فلم" کے طور پر منتخب کیا گیا۔

اکتوبر میں ہونے والے 7ویں بلقان پینوراما فلم فیسٹیول میں "Walnut Tree" کو "بہترین فلم" اور "بہترین اداکار" کے ایوارڈز کا حقدار سمجھا گیا، نومبر میں لندن سٹی فلم فیسٹیول میں "بہترین غیر ملکی فلم" کا ایوارڈ بھی ملا۔

یہ پروڈکشن، جو مختلف ممالک کے فیسٹویلز میں شرکت کررہی ہے  20 دسمبر تک جاری رہنے والے انتاکیا فلم فیسٹیول اورمارچ میں ماسکو میں   لیونیڈ خروموف انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کرے گی۔



متعللقہ خبریں