سعودی عرب پہلی دفعہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی میزبانی کر رہا ہے

فیسٹیول میں 67 ممالک سے 138 طویل اور مختصر دورانیے کی فلمیں نمائش کی جائیں گی

1744038
سعودی عرب پہلی دفعہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی میزبانی کر رہا ہے

سعودی عرب پہلی دفعہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی میزبانی کر رہا ہے۔

بحیرہ احمر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل شہر، جدّہ میں 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔

فیسٹیول کے افتتاحی پریمئیر شو میں کثیر تعداد میں مقامی و غیر ملکی فنکاروں اور پروڈیوسروں نے شرکت کی۔

فیسٹیول، برطانوی ہدایتکار جو رائٹ کی میوزیکل فلم "سیرنو" کی نمائش سے شروع ہوا اور مصری ہدایتکار امر سلمان کی فلم " آوٹ آف دی میتھڈ" کی نمائش سے اختتام پذیر ہو گا۔

فیسٹیول میں 67 ممالک سے 138 طویل اور مختصر دورانیے کی فلمیں نمائش کی جائیں گی۔

سن 2018 میں ملک میں پہلا سینما کھُلنے کے بعد بحیرہ احمر بین الاقوامی فلم فیسٹیول سعودی عرب کے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول ہونے کی حیثیت رکھتا ہے۔

فیسٹیول 2019 میں قائم ہوا اور گذشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے منعقد نہیں ہو سکا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہلا سینما، 35 سالہ پابندی کے بعد ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی زیرِ قیادت "2030 ویژن" کے دائرہ کار میں، 2018 کو کھولا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں