144 ممالک کو ترک قہوے کی برآمدات

رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں  قہوے کی برآمدات 18.7 ملین ڈالر  ریکارڈ کی گئی

1742929
144 ممالک کو ترک قہوے کی برآمدات

ترک  قہوہ  144 ممالک میں  انسانوں کو لطف اندوز کرا رہا ہے۔

ترک محکمہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق  ترکی  کی سال 2016 تا 2020 کے درمیانی عرصے میں  ترک قہوے کی برآمدات 65.5 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں  قہوے کی برآمدات 18.7 ملین ڈالر  ریکارڈ کی گئی ہے۔

سال 2016 تا 2019 کے دورانیہ میں  سب سے زیادہ سعودی عرب، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، ہالینڈ، متحدہ امریکہ اور عراق نے  ترک قہوہ درآمد کیا جبکہ 2020 میں روس  بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا۔

امسال جنوری تا اکتوبر کے دورانیہ میں  امریکہ، بیلا روس، ہالینڈ، روس، عراق، لیبیا، برطانیہ ، آذربائیجان اور شام کو ترک قہوہ برآمد کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں