ماہ اکتوبر میں 11 لاکھ 53 ہزار سیاحوں نے استنبول کی سیر کی

اکتوبر میں 1 لاکھ 152 ہزار 771 افراد نے استنبول کا دورہ کیا

1741529
ماہ اکتوبر میں  11 لاکھ 53 ہزار سیاحوں نے استنبول کی سیر کی

استنبول   کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی ماہانہ تعداد  ماہ اکتوبر میں 11 لاکھ 53 ہزار تک  رہی ہے جو کہ  گزشتہ دو برسوں کی ماہانہ تعداد کے اعتبار سے بلند ترین سطح ہے۔

استنبول کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 10 مہینوں میں شہر کا رخ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد60 لاکھ  691 تھی۔

اکتوبر میں 1 لاکھ 152 ہزار 771 افراد نے استنبول کا دورہ کیا۔

گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے اکتوبر میں سیاحوں کی تعداد میں 116 فیصد اضافہ ہوا۔

استنبول آنے والے غیر ملکیوں میں ایرانی شہری ایک لاکھ 2 ہزار 220 سیاحوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

روس سے 101 ہزار 21 سیاح ، جرمنی 98 ہزار 251 سیاح، فرانس سے 49 ہزار 944، انگلینڈ  سے 46 ہزار 366، عراق سے 36 ہزار 742، امریکہ سے 34 ہزار 152 سیاح، یوکرین سے 33 ہزار 653 سیاح استنبول آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں