وارسا فلم فیسٹیول 'ناشپاتی کا پیڑ' نامی فلم کی نمائش کے ساتھ شروع ہو گیا

وارسا ترک فلم ویک، 'ناشپاتی کا پیڑ' نامی فلم کی نمائش کے ساتھ، پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں شروع ہو گیا

1740820
وارسا فلم فیسٹیول 'ناشپاتی کا پیڑ' نامی فلم کی نمائش کے ساتھ شروع ہو گیا

ترکی کے یونس ایمرے وقف YEE کی طرف سے منعقدہ 'وارسا ترک فلم ویک'، 'ناشپاتی کا پیڑ' نامی فلم کی نمائش کے ساتھ، پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں شروع ہو گیا ہے۔

مانے ہوئے فلم ڈائریکٹر نوری بلگے جیلان فیسٹیول کے مہمانِ خصوصی ہیں۔ 

پہلی نمائش، ناشپاتی کا پیڑ نامی فلم کی اور زیوٹا سینما میں کی گئی۔ سینما کے پرستاروں نے فلم سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

فیسٹیول میں، ہمارے لئے چیمپئین، معافی، کوئی مفید چیز، عمر اور ہم اور کیا سب اوکے ہے نامی فلموں کے ساتھ ساتھ ترک سینما کی سدا بہار فلموں میں سے 'میری سرو قد' اور 'سُرخ اسکارف' بھی نمائش کی جائیں گی۔

فیسٹیول کے مہمان خصوصی نوری بلگے جیلان فیسٹیول کے "ماسٹر کلاس" حصے میں سینما کے پرستاروں کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔

پہلی طویل دورانیے کی فلم 'معافی' سے شہرت حاصل کرنے والے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر جیم اوزبائے بھی اپنی فلم کی نمائش کے بعد خیالات کا اظہار کریں گے۔

فیسٹیول 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں