یومِ اسااتذہ کے موقع پر صدر ایردوان کا پیغام

یوم اساتذہ  تمام تر معلموں ، ترکی اور ترک قوم کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہو

1738007
یومِ اسااتذہ کے موقع پر صدر ایردوان کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے 24 نومبر یوم ِ اساتذہ کی مناسبت سے 81 اضلاع سے 81 اساتذہ کو صدارتی محل میں شرفِ ملاقات بخشا۔

اس دعوت کو قبول کرنے پر تمام تر شرکا کا شکریہ ادا کرنے والے جناب ایردوان نے  کہا کہ ہمارے 81 شہروں سے آنے والے آپ تمام قابل ِ احترام اساتذہ کی دارالحکومت میں میزبانی پر  مجھے  دلی مسرت ہوئی ہے۔ یوم اساتذہ  تمام تر معلموں ، ترکی اور ترک قوم کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہو۔

ترک صدر نے کہا کہ اس بامعنی  یوم کی وساطت سے میں تمام تر  اساتذہ کا اپنی طرف سے، میری اہلیہ اور قوم کے نام  پر  شکرگزار ہوں۔  دوران فرائض  شہید ہونے والے، آفات اور حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  تمام تر اساتذہ،  اپنے فرائض کو احسن طریقے سے پورا کرنے والے، ملک و قوم کے لیے  اچھی نسلوں کی تربیت کرنے والے اور اسوقت  ریٹارمنٹ کی زندگیاں گزارنے والے تمام تر اساتذہ  کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور و ممنون ہوں۔  اور جو اس دنیائے فانی سے رخصت ہو چکے ہیں ان کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔

 

."



متعللقہ خبریں