ٹی وی ڈراموں میں خواتین کام نہیں کریں گی:طالبان

افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کوجاری آٹھ نکات پرمشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے

1736885
ٹی وی ڈراموں میں خواتین کام نہیں کریں گی:طالبان

افغانستان میں طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں خواتین کودکھانے پرپابندی عائد کردی۔

خبر کے مطابق، افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کوجاری آٹھ نکات پرمشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرزاوراسکرین پرآنے والی خواتین صحافیوں کوحجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  توہین مذہب کرنے والے مزاحیہ اور تفریحی پروگراموں پربھی پابندی ہوگی۔

طالبان نےغیرملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

 یاد رہے کہ طالبان نے رواں سال اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا۔



متعللقہ خبریں