ترکی نے امسال اسپین سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کی ہے، وزیر ثقافت و سیاحت

سال کے اختتام تک ٹورزم آمدنی کے 24 بلین ڈالر تک ہونے کا تخمینہ

1736402
ترکی نے امسال اسپین سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کی ہے، وزیر ثقافت و سیاحت

وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے دارالحکومت انقرہ میں ایک بیان میں کہا کہ سیاحت کی تاریخ میں پہلی بار ترکی نے اسپین سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کی۔

محفوظ سیاحت کے سرٹیفکیٹ کی اہمیت اور ترکش ٹورازم پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی کی طرف سے کی جانے والی پروموشنل سرگرمیوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، ایرسوئے نے کہا،"جب ہم نے  تمام تر اقدامات  کے ساتھ  سیاحتی سیزن کا آغاز کیا تو ہم نے کیا کہا؟ ’’ہم کسی بھی حالت میں 25 ملین سیاح اور 20 بلین ڈالر کی آمدنی لائیں گے۔‘‘گزشتہ ماہ ہم نے ان اعداد و شمار کے 28 ملین سیاحوں اور 22 بلین ڈالر کی آمدنی ہونے کا    تعین  کیا ہے۔

سال کے اختتام تک اس آمدنی کے 24 بلین ڈالر تک ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں