پہلا ایپل کمپیوٹر 4 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گیا

ایپل کمپنی کے بانیوں سٹیو ووزنیاک اور سٹیو جابز کے 1976 میں بنائے گئے ایپل کمپیوٹر کو 4 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا گیا

1732002
پہلا ایپل کمپیوٹر 4 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گیا

ایپل کمپنی کے بانیوں سٹیو ووزنیاک اور سٹیو جابز کے 1976 میں بنائے گئے ایپل کمپیوٹر کو 4 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا گیا۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق لکڑی کے کیس والے اس " اوریجنل ایپل 1" ماڈل کے صرف 200 عدد کمپیوٹر تیار کئے گئے۔ ابھی تک چالو اس کمپیوٹر کو امریکہ میں منعقدہ کھُلی نیلامی میں 4 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا گیا ہے۔

ریاست کیلیفورنیا کےجان موران نیلامی گھر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق کمپیوٹر کا پہلا مالک ایک یونیورسٹی پروفیسر تھا۔ بعد ازاں پروفیسر نے اسے 650 ڈالر کے عوض ایک طالبعلم کے ہاتھ فروخت کر دیا۔

کمپیوٹر کے ساتھ طریقہ استعمال کے کتابچے کی اہمیت کی حامل 2 کیسٹیں اور ایپل ہارڈ وئیر بھی فروخت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سٹیو ووزنیاک، سٹیو جابز اور رونالڈ وائن نے یکم اپریل 1976 کو کیلیفورنیا کے ایک گیراج میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایپل قائم کی۔

کمپنی کے ابتدائی سالوں میں ایپل1 کمپیوٹر کے پیداواری مصارف کو پورا کرنے کے لئے جابز اور ووزنیاک اپنی بعض ذاتی اشیاء فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں