ملالہ یوسف زئی پیا گھر سدھار گئیں

9 نومبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملالہ یوسف زئی نے عصر ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا اعلان کیا اور نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں

1731854
ملالہ یوسف زئی پیا گھر سدھار گئیں

نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

9 نومبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملالہ یوسف زئی نے عصر ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا اعلان کیا اور نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا 'آج کا دن میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں زندگی بھر کے ہمسفر بن گئے ہیں، ہماری برمنگھم میں نکاح کی چھوٹی تقریب ہوئی جس میں ہمارے خاندان شریک تھے، اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم اپنے آگے کے سفر میں اکٹھے چلنے کے لیے پرجوش ہیں'۔

ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے جنرل منیجر ہیں۔

اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے گلابی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ عصر ملک نے تھری پیس سوٹ کا انتخاب کیا۔

 واضح رہے  کہ ملالہ یوسف زئی نے جون 2021 میں ووگ میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ بچے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ کارکن کے مذکورہ بیان کے بعد ان پر شدید تنقید کی گئی اور ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر بھی رہا۔



متعللقہ خبریں