"پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کی شام" ترک اداکاروں کو بھی ایوارڈ ملے

دیریلش ارطغرل ڈرامے کےاداکاروں جلال ال اور ایمرے اُچ تیپے کو  پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایواردز کے  گلوبل انفلوئنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

1731434
"پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کی شام" ترک اداکاروں کو بھی ایوارڈ ملے

 دیریلش ارطغرل ڈرامے کےاداکاروں جلال ال اور ایمرے اُچ تیپے کو  پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایواردز کے  گلوبل انفلوئنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

دبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران تقریبا مختلف ممالک سے 150 سے زائد اداکاروں نے شرکت کی ۔

اس سلسلے میں دیریلش ارطغرل ڈارمہ سیریل میں عبدالرحمن کا کردار ادا کرنے والے جلال ال  اور عثمان بے کے بچپن کا کردار ادا کرنے والے ایمرے اُچ تیپے کو گلوبل انفلوئنس ایوارڈز دیئے گئے۔

تقریب سے خطاب کے دوران جلال ال نے کہا کہ ترکی،پاکستان اور آذربائیجان  کے عوام صدیوں سے بردارانہ تعلقات میں بندھے ہیں،پاکستانی بھائیوں کی طرف سے اس ایوارڈ کا ملنا میر ےلیے باعث شرف و افتخار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک ڈرامے پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں اور دونوں بردار ممالک تعلقات کے ایک بہترین دور سے گزر رہے ہیں،ہمارے ڈرامے اب بین الاقوامی سطح پر بھی کامیاب تصور کیے جار ہے ہیں جو کہ قابل فخر بات ہے۔

جلال ال نے پاکستانی عوام سے کہا کہ وہ ان بردارنہ تعلقات کو مزید بلند ی پر لے جائیں، استنبول،برصا،انقرہ،آرتوین اور ریزے کی سیر کریں اور ترک مہمان نوازی کا لطف اٹھائیں۔

پاکستانی بردار عوام کو میرا پر خلوص سلام ۔۔۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں