ترکی ۔ پاکستان مشترکہ پروڈکشن صلاحدین ایوبی کے لیے دس ہزار درخواستیں وصول

وزیر اعظم عمران خان سمیت مختلف اعلی سطحی حکام سے  ملاقاتیں  کی ہیں اور فلم انڈسڑی اور ثقافتی امور کے حکام  کے ساتھ تبادلہ خیال

1725769
ترکی ۔ پاکستان مشترکہ پروڈکشن صلاحدین ایوبی  کے لیے دس ہزار درخواستیں وصول
emre konuk dizi pakistan.jpg
emre konuk dizi pakistan.jpg
emre konuk dizi pakistan.jpg
emre konuk.jpg

ترکی ۔ پاکستان  مشترکہ پروڈکشن صلاحدین ایوبی  کی سوانح حیات پر ڈرامہ سیریل     میں کردار  نبھانے  کے لیے پاکستان  میں 10 ہزار سے زائد  افراد نے درخواستیں دائر کی  ہیں۔

عقلی فلم فرم  کے مالک ترک پروڈیوسر ایمرے کونوک نے صلاحدین ایوبی منصوبے پر بات چیت اور اداکاروں کا انتخاب کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے  کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سمیت مختلف اعلی سطحی حکام سے  ملاقاتیں  کی ہیں اور فلم انڈسڑی اور ثقافتی امور کے حکام  کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع میسر آیا ہے۔

عمران خان کے  صلاحدین ایوبی  سے متاثر ہونے   کا اظہار   کرتے ہوئے کونوک نے بتایا کہ  وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ  دنیا  بھر میں  شہرت حاصل کرے گا اور نوجوان   نسل کے  لیے کافی قدر وقیمت کا حامل ہو گا۔

 سیریز کی شوٹنگ ترکی میں ہونے کا ذکر کرنے والے کونوک  نے کہا، "ہم اس پروجیکٹ میں دنیا کے مختلف حصوں سے اداکاروں کو دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ یہ ایک بین الاقوامی پروڈکشن بنے ، ڈرامے میں اداکاری ہمیں پاکستان سے 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں