مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے بغیر ادائیگی نماز کی اجازت

الحرمین الشریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیےلگائی گئی علامتیں ہٹا دی ہیں جس کے بعد مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی

1720670
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے بغیر ادائیگی نماز کی اجازت

مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی  میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی سماجی فاصلے کی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔

الحرمین الشریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیےلگائی گئی علامتیں ہٹا دی ہیں جس کے بعد مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔

الحرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ،کورونا وبا سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جا رہا ہے جس کے بعد اب مکمل افرادی گنجائش کے ساتھ نمازیں ادا کی جاسکیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  مسجدالحرام کے صحن مطاف میں بھی سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں۔

طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے سماجی فاصلے کا اصول ختم کر دیا گیا ہے تاہم ماسک کی پابندی برقرار ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم علیہ السلام کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں