مصر: فلم فیسٹیول کے ہال میں آگ بھڑک اٹھی

ہرگادہ میں کل متوقع الجونہ فلم فیسٹیول کے لئے مخصوص کئے گئے پلازہ کے ہال میں آگ بھڑک اٹھی

1719188
مصر: فلم فیسٹیول کے ہال میں آگ بھڑک اٹھی

مصر، ہرگادہ: بحیرہ احمر کے ساحلی تعطیلی شہر ہرگادہ میں کل متوقع الجونہ فلم فیسٹیول کے لئے مخصوص کئے گئے پلازہ کے ہال میں آگ بھڑک اٹھی۔

کثیر تعداد میں فائربریگیڈ ٹیموں اور پولیس کو متاثرہ علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ واقعے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیق کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ الجونہ فلم فیسٹیول مصر اور دیگر عرب ممالک سے سینما اسٹاروں کی شرکت سے کل شروع ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں