25 واں  بین الاقوامی انقرہ جاز فیسٹیول کل سے شروع

اس فیسٹویل میں مقامی فنکاروں کے ساتھ ساتھ 4 مختلف ممالک کے موسیقار بھی شامل  ہوں گے جبکہ فسٹویل  کا آغاز ائیر فورس جاز آرکسٹرا  سے ہوگا

1718994
25 واں  بین الاقوامی انقرہ جاز فیسٹیول کل سے  شروع

25 واں  بین الاقوامی انقرہ جاز فیسٹیول ، وزارت ثقافت و  سیاحت اور جاز ایسوسی ایشن کے  تعاون سے کل سے شروع ہورہا ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق یہ فیسٹویل اس  سال "جاز میں پائیداری" کے موضوع کے ساتھ منعقد کیا جائجا رہا ہے۔ فیسٹیول میں جہاں طویل المدتی جاز کے کاموں کی اہمیت اور مشکلات کا ذکر کیا جائے گا ، وہیں سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کو لازمی قرار دیتے ہوئے  تمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس فیسٹویل میں مقامی فنکاروں کے ساتھ ساتھ 4 مختلف ممالک کے موسیقار بھی شامل  ہوں گے جبکہ فسٹویل  کا آغاز ائیر فورس جاز آرکسٹرا  سے ہوگا۔ اس آرکسٹرا  میں  گلوکارہ  یلدیز ابراہیمووا بطور سولوسٹ کے طور پر  اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

جاز ایسوسی ایشن 25 ویں سال کا خصوصی ایوارڈ جاز آرٹسٹ  تونہ اوٹینل کو کنسرٹ سے قبل پیش کیا جائے گا۔

فیسٹویل کے دائرہ کار  میں  ، اطالوی کمپوزر اور پیانو سٹ  ریمو اینزووینو اور ایکارڈینسٹ گیان فاسٹا جاز کے شائقین کو مشترکہ طور پر  کنسرٹ پیش کریں گے۔

آرٹ کے شائقین 14-24 اکتوبر کو فیسٹیول میں کچھ تقریبات میں بلا معاوضہ  شرکت کرسکیں گے۔

جاز فیسٹویل سے متعلق مکمل تفصیلات کے لیے  https://www.cazdernegi.org/festivals/ankaracazfestivali"

رجوع کریں ۔



متعللقہ خبریں