ماہر زین نے استنبول میں کانسرٹ دیا

ترکی اپنی ثقافت، کھانوں، موسیقی اور ہر چیز کے ساتھ میرا بہت پسندیدہ ملک ہے: ماہر زین

1717663
ماہر زین نے استنبول میں کانسرٹ دیا

لبنان الاصل سویڈش گلوکار ماہر زین نے استنبول میں کانسرٹ دیا۔

کانسرٹ استنبول دورت یول اسکوئر میں دیا گیا۔ "تھینک یو اللہ" ، "فورگیو می"، یا نبی سلام علیک" اور " ماشاء اللہ " نامی حمدیہ گیتوں سے پہچانے جانے والے ماہر زین نے اپنے مداحوں کے لئے انگریزی، عربی اور ٹرکش گیت گائے۔

 تقریباً 90 منٹ کے کانسرٹ میں زین نے "رمضان" ، " السبو بداع" اور " فار دی ریسٹ آف مائی لائف" جیسے گیت بھی گائے۔

کانسرٹ سے قبل اناطولیہ ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "ترکی اپنی ثقافت، کھانوں، موسیقی اور ہر چیز کے ساتھ میرا بہت پسندیدہ ملک ہے۔ یہاں میرے بہت سے دوست ہیں میں متعدد دفعہ ترکی آ چکا ہوں۔ میں ترکی کے لئے بہت دعا کرتا ہوں"۔

ماہر زین نے کہا ہے کہ میں ترک موسیقی کو شوق سے سنتا ہوں۔ ابراہیم تاتلی سیس میرے پسندیدہ گلوکار ہیں۔ ان دنوں میں ورزش کرتے ہوئے عام طور پر 'کھارا ٹرین' نامی ترکی گیت سنتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہِ رمضان میں ہم نے استنبول میں کلِپ کی شوٹنگ کی اور اب اپنے نئے گیت کے لئے ہم قونیہ میں کلِپ کی شوٹنگ کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں