کیتھولک پوپ نے مولانا جلال الدین رومی سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا

امریکی کیتھولک پوپ پروفیسر ڈاکٹر کریگ وِکٹر فینٹر  مولانا جلال الدین رومی کے کلام و افکار سے متاثر ہو کر حلقہ بگوشِ اسلام ہو گئے

1709772
کیتھولک پوپ نے مولانا جلال الدین رومی سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا
katolik papaz musluman oldu.jpg
katolik papaz musluman oldu.jpg
katolik papaz musluman oldu.jpg

امریکی کیتھولک پوپ پروفیسر ڈاکٹر کریگ وِکٹر فینٹر  مولانا جلال الدین رومی کے کلام و افکار سے متاثر ہو کر حلقہ بگوشِ اسلام ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر فینٹر1955 میں  امریکہ کی شمالی ریاست کیرولینا میں  پیدا ہوئے اور کیتھولک کلیسا سے تعلیم حاصل کر کے پوپ بن گئے۔

تقریباً 10 سال تک پوپ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے اور اس دوران اکیڈمک تعلیم  مکمل کر کے پروفیسر کی حیثیت سے یونیورسٹیوں میں دینی تعلیم دیتے رہے۔

لیکن اس سب کے باوجود اپنے اندر کے خلاء کے ہاتھوں تلاش و تحقیق میں لگے رہے۔ 2004 میں انہوں نے ایک پروگرام کے لئے امریکہ میں موجود مولانا جلال الدین رومی کے 22 ویں نسل سے پوتے ایرسین چیلیبی بائےرو کے ساتھ ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کے لئے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا سبب بنی۔

سن 2005 میں فینٹر، بائےرو کی دعوت پر قونیہ آئے اور شب عروس کی تقریبات میں شرکت کی۔

فینٹر سماع کی تقریب کے معنوی اثرات سے اتنے متاثر ہوئے کہ 2006 میں انہوں نے اپنے لئے دین اسلام کو منتخب کر لیا اور اب 2 ماہ قبل وہ مستقل طور پر قونیہ منتقل ہو گئے ہیں۔

قونیہ میں اپنی سکونت کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مولانا جلال الدین رومی کے نقش قدم پر چلنا امریکہ میں ہونے سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ" ایک رات ایک نوجوان درویش نے مجھ سے میرے کنبے کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا کہ میرے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں۔ درویش نے مجھے دیکھا اور کہا کہ ہم تمھارا کنبہ ہیں۔ یہ بات مجھے کہی گئی اب تک کی خوبصورت ترین بات تھی۔ اس کے بعد میں نے قونیہ آنا جاری رکھا اور اب میں مستقل یہاں سکونت پذیر ہو گیا ہوں۔



متعللقہ خبریں