روس کی عدالت نے ٹویٹر، فیس بُک اور واٹس ایپ کو سزا سنا دی

روس کی عدالت نے شخصی معلومات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے ٹویٹر، فیس بُک اور واٹس ایپ کو 36 ملین رُبلے جرمانہ کر دیا

1697882
روس کی عدالت نے ٹویٹر، فیس بُک اور واٹس ایپ کو سزا سنا دی

روس میں ایک عدالت نے سوشل میڈیا کمپنیوں ٹویٹر، فیس بُک اور واٹس ایپ کو شخصی معلومات سے متعلق قانون کی خلاف ورزی  کی وجہ سے 36 ملین رُبلے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

روس کے محکمہ فیڈرل انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ میس  کمیونیکیشن مانیٹرنگ  "روسکومناڈزور" کی طرف سے ٹویٹر، فیس بُک اور واٹس ایپ کے خلاف دائر مقدموں پر دارالحکومت ماسکو کی ٹگانسکی عدالت میں کاروائی کی گئی۔

پیشی میں عدالت نے، اس فیصلے پر پہنچتے ہوئے کہ روس کے شخصی معلومات کے تحفظ سے متعلق قانوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے، مذکورہ کمپنیوں کو کُل 36 ملین رُبلے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

روس کے قوانین کی رُو سے ٹویٹر، فیس بُک اور واٹس ایپ  جیسی بڑی انٹر نیٹ کمپنیوں کو روسی صارفین کی معلومات کو روس میں سیو کرنا چاہیے۔

واضح رہے اسی نوعیت کی خلاف ورزی کی وجہ سے 2016 میں سوشل نیٹ ورک لنکڈ اِن  کو  بھی روس میں ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں