رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس انتقال کر گئے

برطانیہ کے مشہور روک بینڈ رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس 80 سال کی عمر میں گزشتہ شب لندن میں انتقال کر گئے

1696998
رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس انتقال کر گئے

برطانیہ کے مشہور روک بینڈ رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس 80 سال کی عمر میں گزشتہ شب انتقال کر گئے۔

ان کی موت کا اعلان ان کی ایجنسی نے لندن میں کیا۔

چارلی واٹس دنیا بھر میں اپنے دور کے عظیم ترین ڈرمرز میں شمار ہوتے تھے۔

انہوں نے رولنگ اسٹونز کے بے شمار ایسے گیتوں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، جن کی وجہ سے60 کی دہائی کو روک میوزک کے حوالے سے سوئنگنگ سکسٹیز کا نام دیا گیا تھا۔

سن 1941 میں لندن میں پیدا ہونے والے چارلی واٹس اٹھاون سال قبل 1963میں رولنگ اسٹونز میں شامل ہوئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں