شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی کا کیک نیلامی میں فروخت کر دیا گیا

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی کے کیک کا ایک ٹکڑا کھُلی نیلامی میں ایک ہزار 850 اسٹرلن میں فروخت کر دیا گیا

1690170
شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی کا کیک نیلامی میں فروخت کر دیا گیا

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی کے کیک کا اب تک محفوظ رکھا گیا ایک ٹکڑا کھُلی نیلامی میں ایک ہزار 850 اسٹرلن میں فروخت کر دیا گیا۔

جریدہ ویک کی خبر کے مطابق پرنس چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی میں پیش کئے جانے والے 23 عدد کیکوں میں سے اب تک محفوظ رکھا گیا کیک کا ایک ٹکڑا نیلامی میں کاروباری شخصیت گیری لائٹن کے ہاتھ فروخت کر دیا گیا ہے۔

نیلامی کے ساتھ گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ کیک کا ٹکڑا 500 اسٹرلن میں فروخت ہونے کی توقع کی جا رہی تھی لیکن بولی کے ایک ہزار 850 اسٹرلن تک پہنچنے نے نیلامی والوں کو حیرت زدہ کر دیا۔

کیک کے ٹکڑے پر طلائی، نقرئی ، سرخ اور نیلا شاہی نشان  ہے۔

 



متعللقہ خبریں