ترکی۔ سیاحتی دارالحکومت انطالیہ کی سیر کو 25 لاکھ غیر ملکی سیاح آ چکے ہیں

سمندر، ساحل،  لگسری ہوٹلوں، تاریخی و سیاحتی مقامات کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ انطالیہ  دنیا کے مختلف گوشوں سے  آنے والے سیاحو ں کی میزبانی کر رہا ہے

1677917
ترکی۔ سیاحتی دارالحکومت انطالیہ کی سیر کو 25 لاکھ غیر ملکی سیاح آ چکے ہیں

دنیا کے اہم ترین سیاحتی مراکز میں شامل  اور امسال 25 لاکھ کے قریب غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کرنے والے   انطالیہ کو روس سے پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

 سمندر، ساحل،  لگسری ہوٹلوں، تاریخی و سیاحتی مقامات کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ انطالیہ  دنیا کے مختلف گوشوں سے  آنے والے سیاحو ں کی میزبانی کر رہا ہے۔

سیاحوں کی تعداد کے اعتبار سے ترکی  کے ْسیاحتی دارالحکومت‘ کی حیثیت رکھنے والے  انطالیہ نے  کورونا تدابیر کے ساتھ با حفاظت سیاحت سرٹیفیکیٹ پروگرام کے دائرہ کار میں  ایک پر کشش مقام کا درجہ حاصل کیا ہے۔

یکم جنوری تا 15 جولائی کے درمیانی عرصے میں  اس شہر کو 25 لاکھ کے قریب سیاح آئے ہیں ، جن میں  روس، یوکیرین ، جرمنی اور پولینڈ سے آنے والے سیاح پیش پیش رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں