مناسک حج کا آغاز،عازمین منی میں

جاج کرام کی منیٰ میں آمد کے ساتھ مناسک حج کا آغاز ہو گیا، کل حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا

1677049
مناسک حج کا آغاز،عازمین منی میں

حجاج کرام کی منیٰ میں آمد کے ساتھ مناسک حج کا آغاز ہو گیا، کل حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔

کرونا وائرس  کے بعد پچھلے سال محدود حج کی کامیابی کے بعد اس سال 60 ہزار عازمین جن میں سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی شامل ہیں، نے مناسک حج کا آغاز کیا۔

مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ طواف قدوم ادا کرنے کے بعد عازمین کے قافلے گروپ کی شکل میں منیٰ کے لیے روانہ ہوئے، عازمین حج آج منی میں یوم الترویہ گزاریں گے جہاں وہ ظہر، عصر، مغرب، عشا اور پیر کی نماز فجر ادا کریں گے، بعد ازاں کل نو ذی الحجہ کو عازمین حج کے قافلے میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

منیٰ جہاں ہر سال خیموں کا شہر آباد ہوتا ہے، اس سال بھی محدود حج کے باعث اس کا ایک حصہ آباد ہوگا، اس سال منی میں حجاج کے لیے 6 ٹاورز اور 71 کیمپ یونٹس مخصوص کیے گئے ہیں۔

ٹاورز میں 5 ہزار جبکہ خیموں میں 55 ہزار حجاج قیام کریں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق منیٰ میں حجاج کی رہائش کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

خیموں اور رہائشی ٹاورز میں کرونا سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں، حجاج کی آمد کے ساتھ ہی تمام اداروں کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، میدان عرفات میں بھی 60 ہزار حجاج کو ٹھہرانے کے لیے خیمے نصب کر دیے گئے ہیں۔

میدان عرفات حجاج کے استقبال کے لیے پوری طرح سے تیار ہے، یہاں حجاج نو ذی الحجہ کو ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے ہیں، بعد ازاں سورج غروب ہونے کے بعد حجاج مغرب کی نماز ادا کیے بغیر مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں اور وہاں وہ رات گزارتے ہیں۔


ٹیگز: #منی , #مناسک , #حج

متعللقہ خبریں