دنیا کا طویل القامت گھوڑا "بگ جیک" اب دنیا میں نہیں رہا

بیس سالہ بگ جیک سن 2010میں گینیس بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں دنیا کے طویل القامت گھوڑے کا درجہ پا چکا تھا

1670705
دنیا کا طویل القامت گھوڑا "بگ جیک" اب دنیا میں نہیں رہا

دنیا کا طویل القامت بیس سالہ  گھوڑا "بگ جیک" امریکہ میں وفات پا گیا

امریکی ریاست وسکنسن کے سموکی ہولو فارم میں موجود یہ گھوڑا 2.1 میٹر طویل  اور 1136کلوگرام وزنی تھا۔

بیس سالہ بگ جیک سن 2010میں گینیس بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں دنیا کے طویل القامت گھوڑے کا درجہ پا چکا تھا۔

فارم ہاوس کے رکھوالے جیری گلبرٹ کا کہنا ہے کہ بگ جیک کی موت میرے اہل خانہ کے لیے انتہائی افسوس کا مقام ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں