ترکی: سینیگال کے فوجیوں نے ترکی زبان میں ڈپلومے حاصل کر لئے

افریقہ کے ساتھ ترکی کا تعاون صرف تجارتی حوالے سے ہی نہیں ثقافتی اعتبار سے بھی فروغ پا رہا ہے۔ یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اس کی ایک اہم مثال ہے: سفیر احمد کاواس

1667357
ترکی: سینیگال کے فوجیوں نے ترکی زبان میں ڈپلومے حاصل کر لئے

سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں واقع کیپ مینوئیل بیرک میں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ سے منسلک ترکی زبان تعلیمی مرکز نے تیسرے بیج کو فارغ التحصیل کر دیا ہے۔

 بیرک میں منعقدہ تیسرے ٹرم ترکی زبان کورس کی اختتامی اور تقسیم اسناد تقریب میں ڈاکار میں ترکی کے سفیر احمد کاواس، ترکی کے فوجی اتاشی کرنل لیونت گُل داع، ڈاکار میں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ  کی پرنسپل مروے اشک ایل سکما، سینیگال فوجی تعلیم ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل کرنل یحیٰ دیوپ اور ترک اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں ترکی کے سفیر احمد کاواس نے کہا ہے کہ برّاعظم افریقہ میں ترکی کے 43 سفارت خانے ہیں۔ اور برّاعظم کے ساتھ ترکی کے تعاون میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے اسناد وصول کرنے والے فوجیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ یہ تعاون صرف تجارتی حوالے سے ہی نہیں ثقافتی اعتبار سے بھی فروغ پا رہا ہے۔ یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اس کی ایک اہم مثال ہے۔

اکتوبر2020 کے9 ماہ کے ترکی زبان کورس  کو مکمل کرنے والے 25 طالبعلموں نے اسندا وصول کیں اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے معلم عمران اپیک کے ساتھ ہاتھ ملایا۔

طالبعلموں نے اپیک کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تحائف پیش کئے۔



متعللقہ خبریں