پکاسو کی مسروقہ تصویر یونان سے برآمد کر لی گئی

یونان میں نو سال پہلے ہسپانوی مصور پابلو پیکاسو اور ہالینڈ کے آرٹسٹ پیئٹ مونڈریان کی چوری ہونے والی دو  تصاتصاویر مل گئی ہیں

1666896
پکاسو کی  مسروقہ تصویر یونان سے برآمد کر لی گئی

یونان میں نو سال پہلے ہسپانوی مصور پابلو پیکاسو اور ہالینڈ کے آرٹسٹ پیئٹ مونڈریان کی چوری ہونے والی دو  تصاویر مل گئی ہیں۔

پولیس کو یہ تصاویر دارالحکومت ایتھنز کے قریب ایک گودام سے ملی ہیں ان میں سے ایک تصویر میں دنیا کے معروف ترین مصور پیکاسو نےسن انیس سو انتالیس میں کیوبا کی ایک خاتون کو خوبصورت انداز میں عکس بند کیا تھا۔

دوسری پینٹنگ میں ہالینڈ کے مصور مونڈریان نے سن انیس سو پانچ میں ایک پون چکی کو  تخلیق کیا تھا۔

پولیس نے فروری میں ان فن پاروں کی تلاش دوبارہ شروع کردی تھی کیونکہ ماہرین کے مطابق پیکاسو کی یہ نایاب پینٹنگ ابھی تک فروخت نہیں کی گئی، اس لیے امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ تصاویر یونان میں ہی موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں