خلائی ٹوئرازم کے لئے ایک خالی سیٹ 28 ملین ڈالر میں فروخت ہو گئی

امازون کے بانی جیف بیزوس کے ساتھ خلائی سفر کے لئے پیش کی جانے والی ایک خالی سیٹ 28 ملین ڈالر میں فروخت ہو گئی

1656942
خلائی ٹوئرازم کے لئے ایک خالی سیٹ 28 ملین ڈالر میں فروخت ہو گئی

امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ ای۔ٹریڈ کمپنی امازون کے بانی جیف بیزوس کے ساتھ خلائی سفر کے لئے پیش کی جانے والی ایک خالی سیٹ 28 ملین ڈالر میں فروخت ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق بیزوس کی خلائی ٹوئر ازم کمپنی بلیو اوریجن  کی طرف سے 20جولائی کو متوقع خلائی سفر کے لئے ایک سیٹ کو کھُلی  نیلامی میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا۔

بلیو اوریجن کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بیزوس اور ان کے بھائی کے ساتھ خلائی سفر کے لئے پیش کی جانے والی ایک خالی سیٹ کو 28 ملین ڈالر میں فروخت کر دیا گیا ہے۔

خالی سیٹ کے لئے نیلامی میں 159 ممالک سے 7 ہزار افراد نے شرکت کی۔ سیٹ خریدنے والے شخص نے اپنا نام پوشیدہ رکھا ہے۔

واضح رہے کی بلیو اوریجن کمپنی پہلی دفعہ انسانوں کو خلاء میں لے کر جائے گی۔

خلائی سفر کا آغاز ٹیکساس کی وان ہورن بیس سے کیا جائے گا۔ سفر گیارہ منٹ کا ہو گا اور اس میں 6 مسافر شامل ہوں گے۔

کمپنی اس سے قبل سولہ دفعہ آٹو میٹک پروازیں  کر چکی ہے لیکن پہلی دفعہ کسی پرواز میں انسان  کو خلاء میں پہنچایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں