'فتح کوت العمارہ"صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں  کہا کہ ترک قوم کی جانب سے تاریخ انسانی میں رقم کردہ اس عظیم داستان کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر میں اپنے تمام شہدائے وقت  کےلیے دعائے رحمت کا طلبگار ہوں

1631277
'فتح کوت العمارہ"صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

 صدر رجب طیب ایردوان نے ترک فوج کی   شجاعت سے لبریز  جنگی داستان "کوت العمارہ" کی 105 ویں یاد کے موقع پر شہدائے وقت کے لیے دعا کی ہے۔

 صدر نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں  کہا کہ ترک قوم کی جانب سے   تاریخ انسانی میں رقم کردہ اس عظیم داستان کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر میں اپنے تمام شہدائے وقت  کےلیے دعائے رحمت کا طلبگار ہوں۔

یاد رہے کہ   29 اپریل سن 1916 کو عراقی محاذ پر ترک  فوج  نے کوت العمارہ  کی جنگ میں کامیابی حاص کی تھی جسے  جنگ عظیم اول کی بنیاد بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اس جنگ کے دوران  جرنیل چارلس ور فیریرس ٹاونس ہینڈ  کی زیر کمان برطانوی فوج کے ہتھیار ڈالنے پر ترک فوج کو یہ کامیابی ملی تھی  جسے معرکہ چناق قلعہ کے بعد اہم ترین فتح قرار دیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں