آسکر ایوارڈ کی کورونا کے سائے میں تقریب "نومیڈ لینڈ" بہترین فلم قرار

امریکی فلمی صنعت کے مشہور آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بہترین فلم کا حق دار ’نومیڈلیند‘ کو قرار دیا گیا

1628650
آسکر ایوارڈ کی کورونا کے سائے میں تقریب "نومیڈ لینڈ" بہترین فلم قرار

امریکی فلمی صنعت کے مشہور آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بہترین فلم کا حق دار  "نومیڈلیند" کو قرار دیا گیا۔

یہ فلم  سماجی مسائل پر مبنی  ہےجو امریکہ میں کام کرنے والے کارکنوں سے متعلق ہے۔

اس فلم کی چینی نژاد ہدایت کارہ کلوئے ژاؤ کو بہترین ہدایت کارہ کے ایوارڈ کا حق دار ٹھہرایا گیا۔

کلوئے ژاؤ پہلی غیر سفید فام اور کیتھرین بِیگیلَو کے بعد صرف دوسری ایسی خاتون ہیں، جنہیں بہترین ہدایت کارہ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اسی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی فرانچیس میکڈورمنڈ کو بہترین اداکارہ کا اکیڈمی ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ معروف اداکار اینتھونی ہاپکنز کو فلم ’دی فادر‘ میں ان کی اداکاری پر دیا گیا۔

بہترین بین الاقوامی فلم کا اعزاز ڈنمارک کے ہدایت کار ٹوماس ونٹربرگ کی فلم Another Round کے حصے میں آیا۔



متعللقہ خبریں