ترک کسان نے کھیت میں ترک پرچم تراش دیا

ترک پرچم  سے انسیت و محبت کا اظہار کرنے والے کسان نے  تقریباً 2 گھنٹوں کی محنت سے  ٹریکٹر چلاتے ہوئے ترک پرچم  بنایا

1624306
ترک کسان نے کھیت میں ترک پرچم تراش دیا

ترکی کے کھر شہر   سے منسلک اولو پینار گاؤں کے ایک کسان احمد چاعلار نے  اپنے کھیتوں کے ایک حصے میں ٹریکٹر کے ذریعے  ترک پرچم تراشا۔

ایک خالی اراضی میں   ترک پرچم  سے انسیت و محبت کا اظہار کرنے والے کسان نے  تقریباً 2 گھنٹوں کی محنت سے  ٹریکٹر چلاتے ہوئے ترک پرچم  بنایا

 چاند ستارے والی  تصاویر قلیل مدت کے اندر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر  ٹرینڈ بن گئیں۔

 



متعللقہ خبریں