ترک ہلال احمر نے غزہ میں افطاری و سحری کے لیے فوڈ کارنر قائم کر دیا

وڈ کارنر جمعرات اور اتوار کے علاوہ ہفتے میں 5 دن ضرورت مندوں کو خدمات فراہم کرے گا

1623075
ترک ہلال احمر نے غزہ میں افطاری و سحری کے لیے فوڈ کارنر قائم کر دیا

ترک ہلال ِ احمر  نے اسرائیل کے زیر ِ محاصرہ غزہ کی پٹی  پر ماہ رمضان میں احتیاج مندوں کے لیے کھانا تقسیم کرنے کا بند بست کیا ہے۔

ترک ہلاک احمر کے  فلسطینی وفد کے صدر ییت اولچائے  کا کہنا ہے کہ ہم نے فلسطینی بھائیوں کے لیے افطاری اور سحری کا انتظام کیا ہے۔یہ فوڈ کارنر جمعرات اور اتوار کے علاوہ ہفتے میں 5 دن ضرورت مندوں کو خدمات فراہم کرے گا،  اس وقت یومیہ 360 غربا  کو روزانہ کھانا فراہم کیا جا رہا  ہے۔

اولچائے کا کہنا ہے کہ اس سروس کو ماہ صیام کے بعد بھی جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، ترک ہلال احمر علاوہ ازیں غزہ  میں4 ہزار  اورالقدس میں 2 ہزار راشن ٹوکریاں  تقسیم کر رہی ہے۔ اجازت ملنے پر ہم مسجد اقصی میں بھی افطاری کا اہتمام کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں