فلم "معّلم" نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دئیے

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن 'ٹی آرٹی' اور وزارت سیاحت و ثقافت کی مشترکہ پیشکش " معّلم " نے بہترین فلم اور بہترین ہدایتکار سمیت 5 ایوارڈ حاصل کرلئے

1616351
فلم "معّلم" نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دئیے

ہدایت کار مسلم شاہین کی فلم "معّلم" نے امریکن گولڈن پکچر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فلم اور بہترین ہدایتکار سمیت 5 ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔

فلم میں 20 ویں صدی کے اوائل میں فرانس سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹنے اور اناطولیہ میں اپنی اقدار کا سامنا کرنے والے ایک گاوں کے استاد 'علی' کو فلمایا گیا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر 'خالد آراباجی' نے کہا ہے کہ یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل فیسٹیول تھا اور اس میں حاصل کردہ کامیابیوں پر انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

فلم کے ہدایتکار مسلم شاہین ترکی سے سینما اور امریکہ سے ہدایتکاری کے شعبے میں فارغ التحصیل ہیں اور فلم " معّلم " ان کی پہلی طویل دورانیے کی فلم ہے۔  فلم کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فلم میں قطبیت کے مسئلے پر بات کی گئی ہے۔ یہ مسئلہ ترکی میں سیاست، اقتصادیات اور ثقافتی زندگی پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ انسانوں کے واقعات کے مقابل ردعمل تک متعدد مسائل کی جڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

فلم " معّلم " ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن 'ٹی آرٹی' اور وزارت سیاحت و ثقافت کی مشترکہ پیشکش ہے۔


ٹیگز: #فلم , #معّلم

متعللقہ خبریں