آذربائیجان اور ترکی کے درمیان سیاحت کے فروغ کا معاہدہ

ترک انجمن برائے سیاحتی آپریٹرز اور آذری انجمن برائے سیاحتی آپریٹرز کے درمیان  اس سلسلے میں  معاہدے پر دستخط استنبول میں کیے گئے جس کا مقصد دو طرفہ سیاحت کو فروغ دینا ہے

1615638
آذربائیجان اور ترکی کے درمیان سیاحت کے فروغ کا معاہدہ

 ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سیاحتی کے فروغ پر تعاون کا معاہدہ طے  کیا گیا ہے۔

 ترک انجمن برائے سیاحتی آپریٹرز اور آذری انجمن برائے سیاحتی آپریٹرز کے درمیان  اس سلسلے میں  معاہدے پر دستخط استنبول میں کیے گئے۔

اس تقریب میں  دونوں انجمنوں کے صدور ،آذری  انجمن برائے طبی سیاحت کے صدر رسلان گولیئف اور ترک طبی سیاحتی کے صدر علی رفعت پشکر جی اولو نے شرکت کی ۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان طبی سمیت دیگر شعبوں میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں