ترکی، قومی ترانے کی صد سالہ تقریب آیا صوفیہ میں

’اللہ تعالی اس قوم کو دوبارہ قومی ترانہ  تحریر  کرنے  کے حالات سے دو چار نہ کرے‘‘

1600014
ترکی، قومی ترانے کی صد سالہ تقریب آیا صوفیہ میں

استنبول  کی آیا صوفیہ جامع مسجدکبیرہ  کے سامنے قومی ترانے کی منظوری  کے صد سال اور ترانے کے خالق  مہمت عاکف ایرسوئے کی یاد میں  ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ٹرکی  یوتھ فاؤنڈیشن  کے صدر انیس امین اولو اور ارکان 34 ویں بار منعقدہ نماز ِ فجر پروگرام کے دائرہ عمل میں  آیا صوفیہ جامع مسجد کبیرہ  میں یکجا ہوئے۔

نماز ِ فجر کے بعد  مسجد کے سامنے یکجا ہونے والے امین اولو اور انجمن کے ارکان نے  ترک پرچم لہراتے  ہوئے  قومی ترانے  کو بلند آواز پڑھا ۔

شرکا  نے مہمت عاکف ایرسوئے کے  اشعار پر مبنی پین کارڈز اٹھائے جن پر یہ عبارتیں درج تھیں:’اللہ تعالی اس قوم کو دوبارہ قومی ترانہ  تحریر  کرنے  کے حالات سے دو چار نہ کرے‘‘ ، میں شروع سے  ہی آزاد  رہا ہوں، اب بھی رہوں گا،  کون ہے وہ  پاگل جو مجھے زنجیروں میں جھکڑے گا؟‘‘ مجھے تعجب  ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں