عالمی یوم نسواں کے حوالے سے گوگل کا بامعنی ڈوڈل

عالمی یوم نسواں  منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز  و تفریق  بازی کا خاتمہ  اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے

1597040
عالمی یوم نسواں کے حوالے سے گوگل کا  بامعنی ڈوڈل

گوگل نے  عالمی یومِ نسواں  کی مناسبت سے خصوصی ڈوڈل  تیار کیا ہے۔

خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی خواتین کی عکاسی کی گئی ہے۔

عالمی یوم نسواں  منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز  و تفریق  بازی کا خاتمہ  اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

گوگل کا ڈوڈل تعطیلات، واقعات، کامیابیوں کو یاد کرنے کا ایک منفرد انداز ہے جس کے تحت گوگل اپنے ہوم پیج پر ایک مخصوص لوگو کے ذریعے دنیا بھر کو  پیغام دینے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوگل نے جو ڈوڈل تبدیل کیا ہے اس میں مختلف رنگوں نسل کی خواتین کی باہمی یکجہتی کو ظاہر کیا ہے جبکہ ڈوڈل کی ویڈیو میں خواتین کو دنیا کے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منواتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں