پاپائے روم کا دورہ عراق، صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

مسیحی برادری کےمذہبی پیشوا پوپ فرانسس4 روزہ دورےپرآج عراق پہنچیں گے جہاں وہ عراقی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

1595854
پاپائے روم کا دورہ عراق، صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

مسیحی برادری کےمذہبی پیشوا پوپ فرانسس4 روزہ دورےپرآج عراق پہنچیں گے۔

پوپ فرانسس آج عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچیں گے، جہاں وہ عراقی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

پوپ فرانسس کی آمد کے موقع پر بغداد میں سخت حفاظتی اقدامات کئےگئے ہیں جبکہ ہزاروں اضافی حفاظتی اہلکار تعینات کردیئےگئے ہیں۔

پاپائے روم بغداد کے علاوہ ،نجف،زکار ،اربیل اور موصل بھی جائیں گے جبکہ عرایق شیعہ لیڈر علی السیستانی سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

 یاد رہے کہ عراق میں کورونا وائرس کےسبب رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ ہے جبکہ کورونا وائرس کےسبب جمعہ، ہفتہ کو 24 گھنٹے کے لیے کرفیو ہوتاہے 



متعللقہ خبریں