صدر ایردوان کے لیے سرپرائز کیک

اللہ کریم ہم سب کو مل کر اس وطن کو ترقی کی منازل کی جانب لیجائے، ترک صدر

1591476
صدر ایردوان کے لیے سرپرائز کیک

صدر رجب طیب ایردوان کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر شہریوں نے ان کی رہائش گاہ کے سامنے  جمع ہوتے ہوئے اپنے لیڈر کو سرپرائز دیا۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے استنبول میں کسیکلی  رہائش گاہ سے نکلنے والے  ایردوان نے اپنے  قافلے کو اس وقت روک دیا جب انہوں نےرہائش گاہ کے جوار میں واقع ایک  کیک شاپ کی جانب سے ان کے لیے تیار کردہ ایک کیک کے ساتھ کھڑے دیکھا۔

کیک شاپ کے مالک نے صدر ایردوان کا استقبال کرتے ہوئے کہا ’’اللہ تعالی آپ کی عمر دراز کرے‘‘۔

جس پر صدر ایردوان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور دعاکرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم ہم سب کو مل کر اس وطن کو ترقی کی منازل کی جانب لیجائے۔

پریس صحافیوں کی مبارکباد پر بھی انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔

 



متعللقہ خبریں