سلووینین وزیر اعظم نے ایک بے بار پھر دین اسلام کے جذبات کو مجروح کیا ہے
یورپی یونین کی صدارت کو سنبھالنے کی تیاری میں ہونے والے سلووینیا کو دیگر مذاہب ، ثقافتوں اور یورپی یونین کی بنیادوں کا احترام کرنا چاہیے
سلووینین وزیر اعظم جانیز جانسا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک بار پھر دین اسلام کے خلاف ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
وزیر اعظم جانسا نے کارل مارکس اور فریڈرک اینگلز کی جانب سے کیمونسٹ مینی فسٹ میں جگہ پانے والے قرآن کریم پر تہمتوں پر مبنی ایک پیغام کو ری ٹویٹ کیا۔
سلووینیا اسلام یونین نے مقدس کتاب کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کی صدارت کو سنبھالنے کی تیاری میں ہونے والے سلووینیا کو دیگر مذاہب ، ثقافتوں اور یورپی یونین کی بنیادوں کا احترام کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ ماہ جنوری میں سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ پر جگہ پانے والے اس پیغام میں دین اسلام کی تحقیر پر مبنی بیانات دینے والے جانسا کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
متعللقہ خبریں
دبئی میں 24 قیراط طلائی بینک نوٹوں کا اجرا
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 0٫1 گرام وزنی 24 قیراط سونے کا بینک نوٹ جاری کیا گیا ہے