" ACCA کےامتحان میں اول نمبر "ملیئے فخر پاکستان زارا نعیم سے

لاہور سے تعلق رکھنے والی زارا نعیم ڈار نے دسمبر 2020 میں لندن میں واقع عالمی ادارے ’اے سی سی اے‘ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرتےہوئے عالمی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے

1589001
" ACCA کےامتحان میں اول نمبر "ملیئے فخر پاکستان زارا نعیم سے

حال ہی میں عالمی سطح کا ’ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس‘ ( اے سی سی اے) کے فنانشنل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی زارا نعیم مستقبل میں اکاؤنٹینسی کے شعبے میں کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والی زارا نعیم ڈار نے دسمبر 2020 میں لندن میں واقع عالمی ادارے ’اے سی سی اے‘ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کیے تھے۔

زارا نعیم کو دنیا بھر کے طلبہ سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر ادارے کی جانب سے انہیں’ گلوبل پرائز ونر‘ بھی قرار دیا گیا تھا۔

اے سی سی اے کی جانب سے رواں ماہ فروری کے دوسرے ہفتے کے آغاز میں امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا اور زارا نعیم کے حوالے سے سب سب پہلے اے سی سی اے پاکستان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے سب سے زیادہ نمبرز حاصل کیے۔

اے سی سی اے پاکستان کی جانب سے زارا نعیم کے حوالے سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد حکومت پاکستان کے آفیشل انسٹاگرام سمیت کئی وفاقی وزرا نے بھی ان کی کامیابی پر ٹوئٹس و پوسٹس شیئر کیں جب کہ ملک بھر کے افراد نے بھی انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد پیش کی۔

ریکارڈ نمبرز سے عالمی امتحان پاس کرنے کے بعد زارا نعیم کو متعدد اداروں کی جانب سے ملازمتوں کی پیش کش بھی ہوئی، تاہم وہ ابھی مزید کچھ ذیلی امتحانات پاس کرنے کی خواہاں ہیں۔



متعللقہ خبریں