سال 2021 کو ’’یونس ایمرے اور ترکی زبان کے سال کے طور پر منائے جانے کا سرکلر جاری

یونس ایمرے کے  اشعار  میں انسان و فطرت سے محبت، رواداری، ملنساری، بھائی چارے اور امن و امان  کا پرچار  ترکی زبان میں کیا گیا

1574042
سال 2021 کو ’’یونس ایمرے اور ترکی زبان کے سال کے طور پر منائے جانے کا سرکلر جاری

صدر رجب طیب ایردوان  نے سال 2021 کو ’’یونس ایمرے اور ترکی زبان کے سال‘‘ کے  طور پر منائے جانے کے حوالے سے ایک سرکلر جاری کر دیا ۔

سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے سرکلر میں  ترک صدر نے یاد دہانی کرائی ہے کہ ترک زبان و تہذیب کے بنیادی  سنگوں میں سے ایک یونس ایمرے کی  700 ویں برسی کے سال 2021 کو اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو  نے   میموریل  سالوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

یونس ایمرے کے  اشعار  میں انسان و فطرت سے محبت، رواداری، ملنساری، بھائی چارے اور امن و امان  کا پرچار  ترکی زبان میں کیا گیا ہے اور ان اشعار سے دین، لسان اور نسل کی تفریق  کیے بغیر تمام تر بنی نو انسانوں کو موضوع بنائے  جانے کی توضیح کرنے والے  جناب ایردوان نے بتایا ہے کہ  یونس ایمرے کی کائناتی اقدار  کی بنیادوں پر نشاط کردہ فلسفے کی بدولت  بنی نو انسانوں کے لیے خدمات فراہم کرتے ہوئے انسانوں کو مشترکہ اقدار  کے گرد یکجا کرنے والے  اور اپنے دور سے سینکڑوں برس بعد بھی اپنی افادیت کو برقرار رکھنے والے ایک شاعر  کا درجہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

صدر یردوان کا کہنا تھا کہ یونس ایمرے  کو  پوری دنیا کی مشترکہ اقدار کے طور پر پیش کیے جانے اور ہمارے وطن کو ایک بار پھر یاد کرانے کے زیر مقصد سال 2021 کو ’’ہمارا یونس‘‘ کے طور پر منایا جانا، یونس ایمرے کے ورثے ترکی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے،  تہذیبی زبان کی شناخت کے ساتھ با شعور اور اس کے صحیح استعمال کے زیر مقصد ’’عالمی زبان ترکی‘‘ کے نام سے ملک بھر میں اور بیرون ملک بعض مہموں اور سرگرمیوں کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں