ترکی سے ارجنٹائنی مسلمانوں کو قرآن کریم اور اسلامی کتب کا تحفہ

قرآن کریمِ کے ہسپانوی تفیسر پر مبنی  نسخہ جات اور اسلامی کتب پر  مشتمل 7 ہزار  کتب کی تقسیم  کاآغاز

1569494
ترکی سے ارجنٹائنی مسلمانوں کو قرآن کریم اور اسلامی کتب کا تحفہ

محکمہ مذہبی امور  نے ارجنٹائن میں ہسپانوی زبان بولنے والے مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے  لیے ہسپانوی زبان میں تفسیر کے ساتھ قرآنِ کریم اور ترکی زبان سے اس زبان میں ترجمہ کردہ اسلامی مواد  پر مبنی کتب  فراہم کی ہیں۔

دارالحکومت بیونس ایریس کی الا احمد جامع مسجد میں بعد از نمازِ جمعہ منعقدہ تقریب میں ارجنٹینا  اسلامک سنٹر  کے تعاون سے  ترک محکمہ مذہبی امور  کی جانب  سے روانہ کردہ قرآن کریمِ کے ہسپانوی تفیسر پر مبنی  نسخہ جات اور اسلامی کتب پر   مشتمل 7 ہزار  کتب کی تقسیم  کاآغاز کیا گیا۔

تقریب میں شریک ترکی کے اس ملک میں سفیر شفیق وورال نے دین اسلام کو سمجھنے اور  معلومات کی قدر و قیمت پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ  تہذیب و تمدن کا فروغ  کتب اور ذہنوں کے یکسانیت قائم کرنے کے ساتھ ہی ممکن بن سکتا ہے۔

محکمہ مذہبی امور خارجہ تعلقات امور کے جنرل منیجر ایردال اطالائے نے اس تقریب میں آن لائن شرکت کرتے ہوئے  کہا کہ ہم دنیا کے چاروں گوشوں میں مقیم مسلمان باشندوں کے ساتھ رابطے میں  رہنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک سو سے زائد جامعات میں شعبہ اسلامیات  فعال ہیں۔ خاصکر   ارجنٹائن میں مقیم مسلمان بھائی اگر اپنے بچوں کو ترکی میں اسلامیات کی تعلیم دلانے کے متمنی ہیں تو ہم اس سلسلے میں ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لیے تیا ر ہیں۔



متعللقہ خبریں