www.turkeyurdu.com پر کلک کیجیئے،ترکی اور پاکستان کے بارے میں مزید جانیئے

ترک سفیر نے بتایا ہے کہ اس ویب سائٹ کے آغاز سے ترک۔ پاکستان تعلقات کی گہرائی اور ان کی ساکھ کو سمجھنے میں مدد ملے گی

1567703
www.turkeyurdu.com پر کلک  کیجیئے،ترکی اور پاکستان کے بارے میں مزید جانیئے

 پاکستان میں  ایک اردو ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا ہے جس کی مدد سے  ترکی  کے بارے میں دنیا میں بسے اردو بولنے والوں کو مزید معتارف کروانے میں  آسانی ملے گی ۔

 اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں  ترک سفیر محترم  احسان مصطفی یورداگل، پاکستانی پارلیمان  کی کشمیر کمیٹی کے صدر شہریار آفریدی،سینیٹر طلحہ محمود ،ترک ۔پاک کاروباری شخصیات اور دیگرمہمانوں نے شرکت کی ۔

 ترک سفیرنے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ  پاکستان کی صحیح ساکھ کو متعارف کروانے کےلیے ترک میڈیا کی کوششیں قابل ذکر ہیں، www.turkeyurdu.com کے آغاز سے یہ کوششیں مزید رنگ  لائیں گی ،پاکستانی عوام  کے لیے ٹی آر ٹی کی اردو سروس خدمت میں پیش پیش ہے  اس کے علاوہ اناطولیہ ایجنسی کا نمائندہ دفتر بھی پاکستان میں خدمات دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی اور پاکستان کے عوام   کے درمیان رشتہ زبان سے بالاتر ہے  مگر انہیں  دونوں ملکوں کو کی عوام کو ایک دوسرےکی زبان ضروری سیکھنی چاہیئے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں