انگین آلتان دزیاتان المعروف "ارطغرل غازی" پاکستان پہنچ گئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ" ارطغرل غازی" میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین التان دز یاتان ایک نجی دعوت پرپاکستان پہنچ چکے ہیں

1543040
انگین آلتان دزیاتان المعروف "ارطغرل غازی" پاکستان پہنچ گئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ" ارطغرل غازی" میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین التان دز یاتان پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ   انگین التان پاکستان کے شہر لاہور اپنےمختصر دورے پر پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق،انگین آلتان دزیاتان کو پاکستان میں ایک نجی بزنس کمپنی نے مدعو کیا ہے۔

واضح رہےکہ انگین التان کا پاکستان کا یہ مختصر دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر خلافت عثمانیہ کی جدوجہد کی تاریخ پر مبنی اس ترک ڈرامے کو پاکستان ٹیلیویژن پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا ،جسے ناصرف  پاکستانی شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی بلکہ کروڑوں شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو دیکھا گیا ۔

انگین التان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہوگی۔

 



متعللقہ خبریں