کوہِ نمرود طلوع و غروبِ آفتاب کے نظارے کے لئے دنیا کی بہترین جگہ

سیاحوں کو ایک طرف نمرود کی تاریخ کو جاننے کا اور دوسری طرف طلوع و غروبِ آ فتاب کے نظارے کا موقع ملتا ہے

1465930
کوہِ نمرود طلوع و غروبِ آفتاب کے نظارے کے لئے دنیا کی بہترین جگہ

اقوام متحدہ کے تعلیمی و ثقافتی ادارے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ترکی کا کوہِ نمرود ہر سال ہزاروں سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔

کوہِ نمرود طلوعِ افتاب اور غروب آفتاب کے نظارے کے لئے دنیا کی بہترین جگہ شمار ہوتا ہے۔ ضلع آدیامان کی تحصیل کاہتا میں 2 ہزار 150 میٹر بلندی پر واقع کوہِ نمرود پر کوماگینے شہنشاہیت  سے متعلق 50 میٹر بلند اور 150 میٹر چوڑائی کا حامل  ٹیلہ اور متعدد دیو ہیکل تاریخی شہپارے موجود ہیں۔

یہاں آنے والے سیاحوں کو ایک طرف نمرود کی تاریخ کو جاننے کا اور دوسری طرف طلوع و   غروبِ آ فتاب کے نظارے کا موقع ملتا ہے۔

رواں سال میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے بعد یکم جون کو کوہِ نمرود نے اپنے دروازے سیاحوں کے لئے کھول دئیے اور اس تارِیخ  کے بعد سے   تقریباً 15 ہزار سیاحوں کی میزبانی کر چکا ہے۔    



متعللقہ خبریں