یونیسکو پریشان نہ ہو،مسجد ہونے کے بعد بھی آیا صوفیا جیسا شاہکار اپنی حیثیت برقرار رکھے گا:عمر چیلیک

انصاف و ترقی پارٹی  کے ترجمان عمر چیلیک نے کہا ہے کہ آیا صوفیا   ایک مسجد اور عالمی  ورثے کے شاہکار کے طور پر اپنی حیثیت قائم رکھے  گا

1454591
یونیسکو پریشان نہ ہو،مسجد  ہونے کے بعد بھی آیا صوفیا جیسا شاہکار اپنی حیثیت برقرار رکھے گا:عمر چیلیک

انصاف و ترقی پارٹی  کے ترجمان عمر چیلیک نے کہا ہے کہ آیا صوفیا   ایک مسجد اور عالمی  ورثے کے شاہکار کے طور پر اپنی حیثیت قائم رکھے  گا۔

 ترجمان نے گزشتہ روز  ایک اخباری کانفرنس کے دوران  کہا کہ  یونیسکو کے عہدےدار یہ جان لیں کہ  آیا صوفیا جیسے شاہکار عالمی ورثے کے تحفظ پر  ترکی ہر قسم کے تعاون کےلیے تیار ہے اور ہم اس کی تمام خصوصیات کی حفاظت اپنی ذمے داری سمجھتے ہیں۔ 

یونان  کی طرف سے آیا صوفیا کو مسجد میں دوبارہ تبدیل کرنے سے متعلق بیانات کے بارے میں کہا کہ یونانا کا دارالحکومت یورپی یونین کا وہ واحد ملک ہے جہاں مسجد نہیں ہے اور جس نے بارہا عثمانی ادوار کی مساجد اور ان کے آثار کی بے حرمتی کو اپنا شعار مانا ہے لہذا وہ اس معاملے میں اگر چپ رہے تو زیادہ بہتر ہوگا۔

 واضح رہے کہ آیا صوفیا  کو  گزشتہ ہفتے ترک ریاستی کونسل کے فیصلے کے تحت  عجائب خانے سے دوبارہ عبادت خانے میں تبدیل کرنے کی اجازت مل چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں